جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں یہ وائرس تفتان کے باڈر سے آیا اور ہم سب کو پتا ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟سوالیہ نشان کھڑا کر دیا گیا

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ اے پی سی کا مقصد ملکر کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنا ہے، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متفقہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد ملکر

کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنا ہے، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متفقہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی سطح پر ملکر کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس وباء سے نمٹا جاسکے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ڈاکٹر باری نے اے پی سی کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ سراج الحق نے کہاکہ حکومت کو کرونا وائرس پر نیشنل ایکشن پلان کے طرز پرتمام جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک قومی پالیسی بنانا چاہیے تھی۔میر حاصل بزنجو نے کہاکہ تفتان واقعہ کو قومی جرم قرار دیتا ہوں۔ اختر مینگل نے کہاکہ بلوچستان میں جو سینٹر قائم کئے گئے وہ کرنٹائن سینٹر نہیں کوئی مہاجرین کی بستی لگ رہی تھی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ کرونا وائرس کا مقابلہ سیلف آئسولیشن اور لاک ڈاؤن ہی ہے، تمام سیاسی و علاقائی مفادات سے ہٹ کر ہمیں لڑنا ہوگا۔ فیصل سبزواری نے کہاکہ مذہبی جماعتوں کے ساتھ ملکر مساجد میں اجتماعات کو روکنے کیلئے مدد لی جائے۔ آفتاب شیر پائو نے کہاکہ سندھ حکومت نے بروقت اقدامات اٹھائے، وفاقی حکومت صوبوںکیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے وڈیو لنک کانفرنس سے گفتگو کرکتے ہوئے کہاکہ اپ لوگوں نے وڈیو لنک کانفرنس کا آغاز تلاوت سے نہیں کیا، اس لیے میں مختصر تلاوت کرونگا۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے قرآن پاک کے چند کلمات پڑھ کر اپنی گفتگو کا آغاز کیا ۔ انہوںنے کہاکہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا شکر گزار ہوں ۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ

وڈیو لنک کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور حکومت کے اتحادی جماعتوں کے قائدین کا بھی مشکور ہوں، یہ وائرس چین سے شروع ہوا ہم چائنہ حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے کے انہوں نے بروقت اس وائرس پر قابوں پالیا۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری  نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے چائنہ کے سفیر سے ملاقات بھی کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان مین یہ وائرس تفتان کے باڈر سے آیا اور ہم سب کو پتا ہے کہ اس کا زمہ دار کون ہے، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری  نے کہاکہ جیسے سب قائدین نے کہا اس وقت ہمیں کسی پر تنقید نہیں کرنی چاہئے مگر احتیاط تو کرنی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ جب آرمی پبلک سکول کا واقعہ پش ایا اس وقت موجودہ حکمرانوں نے سب جماعتوں کو اکھٹا کیا اور مشترکہ حکمت عملی طے کی۔انہوںنے کہاکہ آج کے

حکمران اس معاملہ پر بھی سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہ سندھ حکومت کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہو ںکہ انہوں نے بروقت قدم اٹھایا ۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری  نے کہاکہ اس وقت ہم سب کو متحد ہونا ہوگا اور اس وبا سے لڑنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ ہمیں ملکر مقابلہ کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…