اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ مخصوص ٹی وی چینلز کے ذریعے تعلیم فراہم کی جائے گی۔سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن (ایپ) ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ امید ہے آئندہ ماہ سے تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لکھا کہ تعلیم کے حوالے سے ابھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔