اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کروناوائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید چار مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جن میں دو مریضوں کا تعلق گلگت جبکہ دو اسکردو سے ہیں ۔دریں اثنا بلوچستان میں منگل کے دن کوئی کرونا کا کیس سامنے نہیں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج مجموع 74کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وزیراعلی بلوچستان نے بہترین کی امید دکھائی ہے ان کا کہنا ہے کہ منگل کے دن صوبے میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواصوبے میں اب تک 110کیسز سامنے آئے ہیں ۔ دوسری طرفزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہےکہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز میں سے 78 فیصد کی ٹریول ہسٹری ایران کی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں 89 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ملک میں مشتبہ کیسز کی تعداد 7ہزار 736 ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے مشتبہ کیسز میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 262 لوگ مشتبہ کیسز میں شامل ہوئے ہیں۔معاون خصوصی نے یہ انکشاف کیا کہ اب تک ملک میں جتنے کورونا کےتصدیق شدہ کیسز ہیں ان میں سے 78 فیصد کی ٹریول ہسٹری ایران کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صورت حال میں تبدیل ہوگی توحکومتی اقدامات میں بھی تبدیلی ہوگی، سخت اقدامات کے بعد امید ہےکورونا وائرس پرقابوپالیں گے۔