اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے صدر شہباز شریف ایک بار پھر حکومت سے فوری طور پر ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ تفتان بارڈر پر زائرین کو بھیڑ بکریوں کی طرح سلوک کیا جارہا ہے ۔ بروقت کارروائی کی جاتی
تواتنی مشکل نہ ہوتی۔شہباز شریف نے وزیراعظم سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ شرح سود میں دو سے تین فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 روپے فی لیٹر کمی کی جائے جبکہ ملک کو فوری طور پر لاک ڈائون کر نے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے ۔