راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جبکہ حکومت کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ اس مہلک وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنوں گھروں پر گزاریں ، لوگوں سے ملنا انتہائی کم کر دیں تاکہ اس پھیلتی وباء پر قابو پایا جا سکے ۔
حکومتی اعلانات اور تدابیر کے بعد دکان داروں نے اپنی دوکانیں چمکانا شروع کر دیا اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ، مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز مہنگا داموں فروخت کی جارہی ہے جبکہ منافع خور مافیا پرحکومت احکامات کی جوں تک نہیں رینگتی اور من مانے ریٹ کے تحت چیزوں کو فروخت کیا جارہا ہے ۔ تاہم اسی سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے چینی لڑکی نے عوام میں مفت ماسک تقسیم کر کے مشکل گھڑی میں انسانیت کی مثال قائم کر دی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون لوگوں میں ماسک تقسیم کر رہی ہے اور انہیں فوراً پہننے کا بھی کہہ رہی ہے تاکہ اس مہلک وباء سے لوگ بچ سکیں ۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی ابتداء کے شہر ووہان سے شروع ہوئی جس پر چینی حکومت اور عوام نے یکجا جان ہو کر قابو پا لیا ہے ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں 3ہزار سے زائد شہری ہلاک جبکہ اسی ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ۔
Chinese girl voluntarily distributing face masks among the people and giving awareness in Rwp one of the bestest clip I found n sharing with u all.Long Live Pak-China friendship #LockDownPakisan #COVIDIOT #Social_Distancing pic.twitter.com/4GpyxTkBY6
— آمنہ علی الپیالAmna Ali Alpiyal (@AmnaAliAlpiyal) March 22, 2020