اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس سے کافی بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں، پوری دنیا میں ایک خوف کی کیفیت ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس آہستہ آہستہ پھیل رہا ہے۔ ابھی تک اس کا کوئی کارآمد علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے۔ اللہ کی جانب رجوع کرنے اور ان سے معافی مانگنی چاہیے اور اس وباء کے ٹلنے کی دعا کرنی چاہیے۔ اللہ پاک کے کلام میں کرونا وائرس کا خصوصی علاج ہے۔ کرونا وائرس سے نجات اور بچاؤ کے لیے
ایک وظیفہ یہ ہے کہ آپ 101 مرتبہ بسم اللہ الرحمان الرحیم اور اس کے اول آخر درود ابراہیمی صبح و شام پڑھیں۔ دوسرا وظیفہ یہ ہے کہ صبح و شام سورہ تغابن پارہ نمبر 28 کی تلاوت کی جائے۔ انشاء اللہ کرونا وائرس آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ یہ وظیفہ الحافظ القاری مفتی محمد عمر فاروق چشتی نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بتایا ہے۔ درود ابراہیمی ویسے بھی پڑھنا چاہیے اور مسلمان ہونے کے ناتے قرآن پاک کی تلاوت کرنا بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے۔