لاہور( این این آئی )وزیرداخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجازاحمدشاہ نے کہاہے کہ حکومت مکمل لاک ڈائون کافیصلہ نہیں کررہی کیونکہ اس سے ملک کی صورتحال پرسنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیرضروری میل جول سے اجتناب کریں کیونکہ پرہیزعلاج سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ
فوج کے طلب کرنے کولاک ڈائون نہیں سمجھناچاہیے کیونکہ مسلح افواج نے کسی بھی آفت اورناگہانی صورتحال سے نمٹنے میں ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی حکومت کے فوری ردعمل کوسراہاہے۔ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ۔