کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب میں میٹرو بس سروس بند

23  مارچ‬‮  2020

راولپنڈی(این این آئی)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب میں میٹرو بس سروس بند کردی گئی ہے۔ پیر کو کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے میرو بس سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے،اس تناظر میں میٹرو بسیں متعلقہ اڈوں پر کھڑی کردی گئی ہیں۔منیجر آپریشن راولپنڈی شمائلہ محسن نے بتایا کہ میٹرو بس سروس کی بندش چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات ہر آئندہ احکامات تک کی گئی ہے۔

میٹرو بس سروس کے ذریعے صرف جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے مابین روزانہ ایک لاکھ پندرہ سے ایک لاکھ 25 ہزار مسافر روزانہ سفر کرتے تھے جو کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں انتہائی کم ہوگئے اور گزشتہ روز صرف 20 ہزار مسافروں نے میٹرو بس کے ذریعے جڑواں شہروں کے مابین سفر کیا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بھی 23 مارچ سے میٹرو بس سروس آئندہ احکامات تک بند رہے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…