اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ ایران کے شہر خمنان میں خانم نام کی ایک بزرگ خاتون نے کرونا وائرس کو شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی جاوید چودھری نے کہا ہے کہ اس خاتون کے جسم سے کرونا وائرس سو فیصد تک ختم ہو چکا ہے۔ جبکہ ایران ہی کے ایک 91 سالہ شخص نے بھی کرنا وائرس کو شکست دے دی ہے ۔دونوں بزرگ افراد نے
کورنا وائرس کا علاج بھی بتا دیا ہے۔ پوری دنیا کا میڈیا ان افراد کو انٹر ویو کر رہا ہے۔ بزرگ خاتون اور مر د نے بتایا جب ہمیں پتہ چلا کہ ہم کرونا وائرس میں مبتلا ہیں اور ہم اس اسٹیج میں جس میں مریض ہر صورت میں مر جاتا ہے ، تو ہم نے سب سے پہلے یہ فیصلہ کیا کہ ہم کم از کم اس کرونا وائرس کی وجہ سے نہیں مریں گے، ہم روز اسپتال کے بستر پر لیٹ کر یہ سوچتےرہتے تھے کہ ہم نے ہر مشکل کو شکست دینی ہے ، ہم عالمی جنگوں میں زندہ رہے ،اور ہر قسم کا انقلاب بھی بھگت لیا ، یہ کرونا کیا چیز ہے ؟ہمارے اس فیصلے نے ہمیں زندہ بھی رکھا اور صحت یاب بھی کر دیا ۔جبکہ دوسرا یہ کہ اللہ سے رابطہ کرنا چاہیے وہ سپریم ہے تمام بیماری سے صحت یابی دینے والا ہے۔کرونا وائرس سے بچنے کے صرف دو طریقے ہیں ایک انسان فیصلہ کر لے میں کم از کم کرونا سے نہیں ہاروں گا ، دوسرا اللہ تمام بیماریوں سے سپریم ہے ، پھر دیکھو کرونا وائرس کیسے فرار ہوتا ہے ۔ جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ بزرگ افراد کو کورنا وائرس کے بچاؤ کیلئے زیادہ احتیاط برتنی چاہیے ، ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی مرض میں مبتلا ہیں تو کورونا وائرس جان لیوا بھی ہو سکتا ہے ۔ اس لئے عالمی ادارہ صحت نے بھی بزرگ افراد کو اس وائرس سے بچنے کی تلقین کی ہے۔تاہم ایران کے دو بزرگوں نے کرونا وائرس کو شکست دے کر پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ۔ دونوں کی عمریں بالترتیب103 اور91 سال ہے۔