پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

غریب طبقہ کو زیادہ سے زیادہ زکواۃ، خیرات، عطیات اور صدقات دیں، اپنے اپنے گھروں سے بوقت ضرورت نکلیں، علما کرام نے خصوصی پیغام جاری کر دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اورمحکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کرونا وبا ء کے روک تھام کیلئے سول سیکرٹریٹ پشاورمیں علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے جید علما سمیت سیکرٹری انفارمیشن امتیاز علی شاہ اور سیکرٹری اوقاف فرخ سیر نے شرکت کی۔

علما حضرات نے کرونا وبا ء کے پیش نظر موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے غریب طبقہ کیلئے زیادہ سے زیادہ زکواۃ، خیرات، عطیات اور صدقات دینے کی تلقین کی ہے۔ علما کرام نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ موجودہ صورتحال میں چونکہ محنت مزدوری کرنے والے افراد صاحب استطاعت طبقے کے خیرات و صدقات کے مستحق ہیں لہٰذہ عوام رمضان سے قبل اپنے خیرات، صدقات و زکوٰۃ مستحق افراد کو عطیہ کرکے اس مشکل وقت میں اسلام دوستی کا ثبوت دیں۔ علام کرام کے مطابق عوام طبی ماہرین کے مشوروں پر من و عن عمل کرکے موجودہ حالات میں ہاتھ نہ ملائیں اور سلام کرنے پر اکتفا کریں۔ علما کرام نے کرونا وبا ء سے جاں بحق افراد کی ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کیاور کہا کہ وبا ء میں جاں بحق افراد شہید کا درجہ رکھتے ہیں۔علماء کرام نے کرونا وباء کے خاتمے کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھی اعادہ کیا اور جمعے کے خطبات مختصر اور کرونا وبا ء کی آگاہی پر مبنی پیغامات سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی کا اعادہ کیا۔علمائے کرام نے عوام کی تاکید کی اپنے اپنے گھروں سے بوقت ضرورت نکلیں اور اپنے گھروں میں توبہ استغفار اور نوافل پڑھیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…