اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ یوسف قصوری بیان بدلنے پر راضی ، حکومتی اقدامات کی حمایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے حافظ یوسف قصوری کو سوشل میڈیا پر کرونا وائرس سےمتعلق ایک بیان کو بدلنے پر آمادہ کیا ہے ۔ اپنی تازہ ترین ویڈیو میں انہوں نے کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی اقدامات کو سمت کو درست قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اقدامات عین اسلامی اصولوں کے
مطابق ہیں ان پر عمل کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ تازہ ترین اطلاعت کے مطابق حافظ یوسف قصوری کیخلاف کاروائی کرتے لاہور پولیس نے انہیں بیان بدلنے پر راضی کیا جس کے بعد انہوں نےنیاویڈیو پیغام جاری کیا ۔ بیان لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس پی بلا ل ظفر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا کے فوک پرسن اظہر مادوانی کے ٹویٹر اکائونٹس پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ حافظ قصوری نے نئے ویڈیو پیغام میں حکومت اقدمات کو اسلامی اصولوں کے عین مطابق قرار دیا ہے ۔
ذرا سوچئیے یہ حضرت سینکڑوں لوگوں میں کرونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔ ریاست کو چاہئے کہ ایسے جہلا کو گرفتار کرے pic.twitter.com/Eq7qlkZNSa
— Aaliya Shah (@AaliyaShah1) March 21, 2020
کرونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے! pic.twitter.com/iZvR5aasxO
— DIG Ops Lahore Police (@DIGOpsLahore) March 22, 2020