جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عمران صاحب یہ وقت قوم کو شکوک وشبہات میں ڈالنے کا نہیں،لاک ڈاؤن کرنا ہے تو کیا حکمت عملی ہوگی؟ ن لیگ نے سوال پوچھ لیا

datetime 22  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب یہ باتوں کا نہیں عمل کا وقت ہے،یہ وقت قوم کو شکوک وشبہات میں ڈالنے کا نہیں، واضح سوچ سے فیصلے کرنے کا ہے۔ ایک بیان انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ذاتیات کی سیاست سے اوپر اٹھنا ہوگا،عمران صاحب آپ کو حالات کی سنگینی اورشدت کا شاید ادراک و احساس نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام سے خطاب میں

حکومت کا کوئی حکمت عملی، پلان یا پروگرام بتائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر لاک ڈاؤن کرنا ہے تو اس کے لئے کیا حکمت عملی ہوگی، وہ بتائیں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا فرق بتانے سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مشکل وقت کے لئے خود کو اور حکومت کو تیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سب کچھ قوم کے ذمے ڈال کرآپ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب وزیراعظم آپ ہیں، اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں آپ سوچیں ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…