پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان پانی کی قلت کے شکار ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا، انتہائی دھماکہ خیز بات سامنے آ گئی

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان پانی کی قلت کے شکار ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔پانی کے عالمی دِن کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ پاکستان اپنے دریائوں میں آنے والے سالانہ پانی کا صرف 10 فیصد ذخیرہ کر سکتا ہے ، دنیا میں پانی ذخیرہ کرنے کی اوسط صلاحیت 40 فیصد ہے۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ڈیموں میں پانی ذخیرہ کرنے کی

صلاحیت ایک چوتھائی کم ہو گئی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ 1976ء میں ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 16 اعشاریہ 26 ملین ایکڑ فٹ تھی، جو کم ہو کر اب 13 اعشاریہ 68 ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے۔چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے واپڈا نے ایک مربوط پروگرام تشکیل دیا ہے، جس کے مطابق قلیل، وسط اور طویل مدتی پلان کے تحت منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…