لاہور( این این آئی) کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر پی آئی اے نے ڈومیسٹک پروازوں میں کھانا دینے پر پابندی عائدکردی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پی ائی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز نے کھانے نہ دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو کھانا
بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس سے بچائوکیلئے کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کی صحت کے لیے کس بھی طرح کی مشکل پیش نہ آئے۔ کوروناوائرس ختم ہونے تک مسافروںکو مسافروں کو دوران پرواز صرف پانی فراہم کیا جائے گا ،پابندی سے پہلے ڈومیسٹک پروازوں میں سنیکس اور ڈنر دیا جاتا تھا۔