اسلام آباد (این این آئی) کرونا سے پیدا ہونے والی صوتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت پورے ملک کے لئے پاور سیکٹر کی طرف سے ریلیف پیکج پر کام کررہی ہے جس پر ایک اعلی سطحی اجلاس بروز سوموار منعقد ہوگا،اجلاس کی صدارت وزیراعظم پاکستان کریں گے،اجلاس میں گھریلو اور کمرشل بجلی کے صارفین کیلئے ریلف پیکج پر فیصلے ہونگے، پاورڈویژن ریلیف پیکج
پر کافی زیادہ کام کر رہا ہے اسلئے کسی بھی صوبے کو فی الحال یک طرفہ طور پر پاور سیکٹر سے متعلقہ کسی بھی پیکج کا اعلان نہیں کرنا چاہئے۔سرکاری حکام کے مطابق تمام پاکستان اور تمام پاکستانیوں کو یکساں طور پر کوئی بھی پاور سیکٹر کی طرف سے ریلیف پیکج دیا جائے گا کیونکہ ہم سب اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔