منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم نے حقائق پرمبنی چیلنجزبیان کیے،اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو لاک ڈاؤن ہو جائیگا، انتہائی اہم پیغام دے دیا گیا

datetime 22  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیغام دیا اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو لاک ڈاؤن ہو جائیگا۔اتوار کو معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے درپیش ایشو اور مسائل کا ذکر کیا،وزیراعظم نے پیغام دیا اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو لاک ڈاؤن ہو جائیگا۔

معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں حقائق پر مبنی تجزیہ پیش کیا،وزیراعظم نے انسداد کورونا کے اقدامات سے قوم کو آگاہ کیا،عوام نے تعاون نہ کیا تو لاک ڈاؤن کا آپشن موجود ہے،لاک ڈاؤن کا آپشن وقت آنے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے حقائق پرمبنی چیلنجزبیان کیے۔ انہوں نے کہاکہ کارونا کے حوالے سے درپیش ایشوز اور مسائل کا ذکر کیا، وزیراعظم نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیحوالیسے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کوسہولت کاری فراہم کررہے ہیں، وزیراعظم نے آج بھی عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے،عوام میں تعاون کی جھلک نظرنہیں آرہی۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے اگرذمہ داری نادکھائی تو لاک ڈاؤن کاآپشن موجود ہے اسے وقت آنے پراستعال کیاجاسکتاہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ تمام صوبوں کے ساتھ آن بورڈ ہیں،چاہتے کہ پہلے عوام کو موقع دیں،عوام کو احتیاط کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کی حفاظت اور سلامتی کے لیے پرعزم ہیں،اس وقت چیلنج عوام میں احساس پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے،ہر فرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں علماء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں لاک ڈاؤن کے ساتھ جڑے حقائق کی جانب نشاندہی کی ہے، وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا آپشن بند نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…