لاہور( این این آئی)شمالی چھاونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے جعلی سنیٹائزر بنانے اور سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ملزمان یاسر لودھی اور یزدان شاہ کو گرفتار کر کے مختلف بوتلوں میں 150 کلو گرام جعلی سینیٹائزر برآمد کر لیا ۔ملزمان گلی محلوں کی دکانوں پر جعلی سینیٹائزر سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آ غاز کر دیا گیا۔