اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں ڈپلومیٹک ایریا کے فلیٹ سے 65 سالہ برطانوی سفارت کار کی لاش برآمد ، پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق 65 سالہ برطانوی شہری کی لاش گزشتہ روز ڈپلومیٹک ایریا میں ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی جس کی شناخت برین جارج رابنسن کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ برین جارج رابنسن برطانوی سفارت خانے میں تھرڈ سیکرٹری کی حیثیت سے تعینات تھا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی کیلئے پولی کلینک منتقل کر دیا۔برطانوی سفارت کار کی موت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سفارتکار کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، لاش تین سے چار روز پرانی ہے، پوسٹمارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئیگی۔