پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

’’ سلام کرنا ہاتھ ملانے سے افضل ہے ‘‘ کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والا شخص شہید ہوگا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کہتے ہیں کہ سلام کرنا ہاتھ ملانے سے افضل ہے جبکہ علماء کا اتفاق ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والا شخص شہید ہوگا۔سرکاری قرضوں میں دو گنا اضافہ ہو گیا، حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئیپشاور(این این آئی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے

تمام مکتب فکر کے جید علماء کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت اور طبی ماہرین کے مشوروں کیساتھ متفق ہیں۔علماء کا کہنا ہے کہ وباء میں جاں بحق افراد شہید کا درجہ رکھتے ہیں موجودہ حالات میں ہاتھ ملانے سے سلام کرنا بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام، علماء اور معاشرے کے تمام طبقات کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہت جلد صوبے اور پورے ملک سے کرونا وائرس کا خاتمہ کیا جائیگا۔صوبے میں آج کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ایران سے آئے ہوئے 170 زائرین کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گلگت بلتستان کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے اسکے علاوہ تقریبا 250 زائرین تفتان سے ڈیر اسماعیل پہنچے جہاں انکو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں علماء کرام کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس سے پہلے صوبے کے جید علماء کا اجلاس محکمہ اطلاعات خیبر پختون خوا کے زیر اہتمام منعقد ہوا جسمیں خیبر پختون خوا کے چیف خطیب مولانا محمد اسماعیل صاحب،مہتمم دارالقران الکریم قاری روح اللہ،مولانا یوسف شاہ دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک، مولانا عبداللہ سلفی اور مولانا نذیر حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر علما نے اسلام اور قرآن کی روشنی میں وبا کے پھیلاو کے سدباب پر اسلامی تعلیمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی وبا آجائے تو اسلام نے اس کا مقابلہ کرنے کو کہا ہے موجودہ حالات میں حکومت اور طبی ماہرین کے مشوروں پر من و عن عمل کرنا ضروری ہے۔ ہاتھ ملانے سے ایک دوسرے کو سلام کرنا بہتر ہے وباکی صورتحال میں ڈاکٹرز کی رائے علما کی رائے پر مقدم ہے۔عوامی آگاہی پر آج جمعہ کے خطبے میں بیانات کے زریعے عوام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔کرونا اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور اللہ سے ہی رجوع کرنا ہے میڈیکل سائنس کے تمام جدید وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان کا کہنا تھا کہ تمام علما مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کیساتھ ہیں احتیاطی تدابیر اپنانے پر تمام علما متفق ہیں اسلامی تعلیمات میں اپنے آپ کیساتھ دوسروں کو بچانا بھی لازم ہے دوسروں کو بچانے کیلئے اپنے آپ کو دوسروں سے دور رکھیں۔وبا میں جان بحق ہونے والے افراد شہید کا درجہ رکھتے ہیں۔عوام دوسروں کو بچانے کی خاطر بے جا سفر اور ہجوم سے گریز کریں۔ شریعت جدید سائنس، اور میڈیکل کے خلاف قطعی نہیں ہردور کے موجودہ اسباب کو استعمال میں لانا تعلیمات کا حصہ ہے۔ مشیر اطلاعات نے اس موقع پر علماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات پر قابو پانے میں علماء اہم کردار کررہے ہیں اور انکی مدد سے جلد اس وائرس کا خاتمہ کیا جائیگا۔
۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…