یہ کام کر لیں تو مریم نواز کل کے بجائے آج باہر چلی جائیں، فواد چوہدری نے حیرت انگیز آفر کر دی

20  مارچ‬‮  2020

نیویارک (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پلی بارگین کا طریقہ کار قانون کے اندر موجود ہے۔ پلی بارگین کرلیں اور مریم نواز کل کے بجائے آج باہر چلی جائیں، ہماری جماعت آج اقتدار میں ہے تو اس میں میڈیا کا بڑا کردار ہے۔

نیویارک میں انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پاکستان کا ایک بہت اہم ادارہ ہے،۔ 2000 کے بعد پاکستان جس چیز پر فخر کرسکتا ہے اس میں میڈیا کی آزادی بھی شامل ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ ہماری حکومت کے دور میں میڈیا کی آواز کو کم کیا جاسکے، ہماری جماعت آج اقتدار میں ہے تو اس میں میڈیا کا بڑا کردار ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو معلوم ہے نواز شریف اور زرداری کے اوپر کوئی کیس جھوٹا نہیں۔ ہم تو بس کہتے ہیں پیسے دے دیں۔ پلی بارگین کا طریقہ کار قانون کے اندر موجود ہے۔ پلی بارگین کرلیں اور مریم نواز کل کے بجائے آج چلی جائیں۔کورونا وائرس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں واپس جاتے ہی اپنے آپ کو قرنطینہ بھی کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں این آئی ایچ کی لیب میں کورونا کے معاملے پر کام ہو رہا ہے۔کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث بڑے معاشرتی اثرات سامنے آئیں گے۔وزیراعظم کی کمٹمنٹ ہے غریب لوگوں کو مشکلات سے بچائیں۔ 192ارب روپے کا احساس پروگرام چل رہا ہے جبکہ دیہاڑی دار طبقے کیلئے پیکیج پر بھی بات چیت جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…