منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’کرونا وائرس کا خاتمہ ۔۔ انشااللہ ہم سرخروہوں گے‘‘ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے انتہائی اقدامات اٹھا لیے گئے ، حکومت نے اربوں روپے کا پیکج جاری کر دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، انصاف ویلفیئر ونگ کے سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،کوروناوائرس کی تباہ کاروں کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت اور پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ یونٹ کیلئے 7.62ارب روپے کا پیکج جاری کر دیا گیا ہے ، وفاقی اور صوبائی سطح پر

خصوصی فنڈ کاقیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جبکہ نجی شعبہ بھی اس سلسلہ میں اپنا مثبت اور فعال کردار ادا کر رہا ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے آگہی مہم کے سلسلہ میں گفتگوکرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اگر ہم نے اس وائرس کوشکست دینی ہے تو ہمیں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا پڑے گا ہم جتنی جلد اس وباء پر قابو پا لیں گے ہماری معیشت اتنی زیادہ اس کے منفی اثرات سے محفوظ رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشتیں ہل کر رہ گئی ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے اس سلسلہ میں خصوصی اقدامات اٹھائے ہیںاور منفی اثرا ت کو زائل کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ ہم نے مضبوط اتحاد کے ذریعے اس مشکل کامقابلہ کرناہے اور انشااللہ ہم سرخروہوں گے اور دوبارہ ترقی کے سفر کا آغاز کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…