پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ائیر پورٹ پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر6 ہزار رشوت دی اور باہر آگیا۔کئی لوگوں سے ملتا جلتا رہا جس کی وجہ سے وائرس پھیلا سپین سے گجرات آنے والے مسافر کے انکشافات

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس وقت رپورٹ ہونیوالے کیس 458ہو گئے ہیں جبکہ سندھ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالی موت کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے ۔ پاکستانی حکومت بھرپور کرونا وائرس کو قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ایک طرف حکومت پاکستان کرونا وائرس سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے

جبکہ دوسری طرف کفن مہنگا کر دیا گیا لوٹ مار کر بازار گر م ہے ، رشوت لے کر ائیر پورٹ سے کرونا وائرس کے مریضوں کو چھوڑا جانے لگا ۔ ایسے ہی سپین سے گجرات کے علاقہ شادیوال واپسی آنے والی بشارت میں کرونا وائرس تشخیص ہوا تھا اسے ائیر پورٹ پر پیسے لے کر گھر جانے دیا گیا تھا ۔ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں سپین سے واپس آیا ائیر پورٹ پر جب میر اسکریننگ کی گئی تو مجھے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی میں نے ائیر پورٹ حکام کو 6ہزار روپے رشوت دے کر گھر چلا گیا ۔ کچھ دن گھر پر رہا اور لوگوں سے ملتا بھی رہا ۔ بتایا گیا ہے کہ بشارت کے صاحبزادے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔دوسری طرف وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں جتنے بھی کرونا مریض ہیں ان کی ٹریول ہسٹری ہے،پوری کوشش ہے لاک ڈائون نہ ہو تاکہ لوگ ضروری کام کرسکیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہو رہے ہیں کہ ہمیں لاک ڈائون کی طرف دیکھنا پڑے گا، میڈیکل ایمرجنسی ڈیکلیئرکرچکے ہیں، عوام کو بھی توجہ دینی چاہیے۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اب تو مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ہم نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، شادی ہال، شاپنگ مال، لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی، ہم نے ایک اسٹریٹیجی بنا رکھی ہے جس کے تحت کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹریجی ہے کتنے کیسز مثبت آئے تو لاک ڈائون کی طرف جائیں گے، اسٹریجی کے تحت کس علاقے یا شہرکو کیسے لاک ڈائون کیا جائے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جتنے بھی کرونامریض ہیں ان کی ٹریول ہسٹری ہے، جن کی ٹریول ہسٹری ہے ان کے فیملی ممبر کے بھی ٹیسٹ کر رہے ہیں۔عوام کو سمجھنا ہوگا اقدامات ان کے ہی فائدے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں، میل ملاپ کم کرنے سے بھی کرونا کی وبا ء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…