منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

نواز شریف نے بھارت کیخلاف بیان بازی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن کا ذکر کرنے سے منع کیا تھا، شریف خاندان بھارت کا حامی کیوں تھا؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

datetime 15  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کیخلاف بیان بازی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن کا ذکر کرنے سے منع کیا تھا، نوازشریف نے کہا تھا کہ بھارت کیخلاف کوئی بات نہیں کرنی، شریف خاندان بھارت کا حامی تھا، اس کی وجہ ان کا بھارت میں کاروبار تھا۔ہفتے کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف نے بھارت کیخلاف بیان بازی سے منع کر رکھا تھا۔

نوازشریف نے کہا تھا کہ بھارت کیخلاف کوئی بات نہیں کرنی، شریف خاندان بھارت کا حامی تھا، اس کی وجہ شاید ان کا بزنس تھا۔ ان کی ہدایت تھی کہ بھارت کیخلاف کسی طرح کی بات نہ کی جائے۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ شریف خاندان کے بھارت کے حامی ہونے کی وجہ شاید ان کے کاروباری مراسم تھے۔ اس ی طرح نوازشریف جب نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں گئے تو کشمیری قیادت سے انہوں نے کوئی ملاقات نہیں جبکہ پاکستان کی ہمیشہ سے ایک پالیسی رہی ہے کہ جو بھی پاکستانی رہنماء نئی دہلی جاتا ہے وہ وہاں پر حریت قیادت سے ضرور ملتا ہے۔سابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نوازشریف کے دور حکومت میں دفترخارجہ کو یہ بھی ہدایت تھی کہ بھارت بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام نہیں لینا۔ بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں کا ذکر بھی نہیں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں ڈان لیکس کا الزام بھی عائد کیا گیا، جس کی انکوائری کے بعد سینیٹر پرویز رشید اور طارق فاطمی کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ووسری جانب ن لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ ان کا کبھی بھارت کی جانب جھکاؤ نہیں رہا بلکہ ان کی پالیسی خطے میں امن وامان اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے روابط قائم کرنے کی رہی ہے۔ تاکہ ان کے خطے میں امن کے اچھے اثرات دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں پر خوشحالی کی صورت میں پڑیں۔ اسی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں کھل کر بھارت کیخلاف اور کشمیریوں کے حق خوداریت کی بات بھی کی۔ جو کہ نوازشریف کی تقاریر آن ریکارڈ موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…