(ن) لیگ اپنے ممبران کا حال تک نہیں پوچھتی ،نہ کوئی خیال کرتے ہیں ،نشاط احمد خان ڈاہا اعلیٰ قیادت کیخلاف کھل کر سامنے آگئے

14  مارچ‬‮  2020

عبدالحکیم (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما رکن صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے ممبران کا حال تک نہیں پوچھتی اور نہ ہی اپنے ممبران کا کوئی خیال کرتے ہیں اور نہ ہی کسی ممبر سے ملنا گوارا کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام پارٹیوں سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتا ہوں کہ دنیا بھر میں پھیلے موذی مرض کرونا وائرس بیماری کا مل جل کر اور حکومت سے تعاون کرکے اس بیماری کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں تاکہ اس موذی مرض کا مقابلہ کیا جا سکے اور اس بیماری سے اپنی قوم کے مستقبل کو محفوظ رکھا جا سکے، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں چار بڑی پارٹیاں ہیں اسوقت پاکستان تحریک انصاف کو عروج حاصل ہے دوسری پارٹی ق لیگ حکومت کی اتحادی پی پی اور ن لیگ اپوزیشن جماعتیں ہیں انکو مل جل کر ملک و قوم کی فکر کرنی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب ووٹ کو عزت دیگی پہلے دور میں ن لیگ ووٹ کو عزت نہیں دیتی تھی اب حالات کے مطابق انکو ووٹ کو عزت دینا ہو گی ،ایک سوال کے جواب میں نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا کہ پرانے زمانے میں ملتان ایک ملک ہوتا تھا اب ملتان ڈویژن ہے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا چاہیے اور اس کا سیکرٹریٹ ملتان ہونا چاہیے، لاہور میں براجمان سیکرٹری صرف لاہور تک ہی محدود ہیں، انہوں نے آج تک پورے صوبہ پنجاب کا چکر نہیں لگایا، انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کو جو ترقی ملنا چاہیے تھی وہ آج تک نہیں ملی اسکی تنزلی کے ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں ،ملتان کو ہر حال میں جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بننا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…