بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

5نا 10، ن لیگ کے کتنے ارکان اسمبلی عثمان بزدارسے ملاقات کر چکے ؟ ناراض رکن اسمبلی نشاط ڈاہا کا اہم انکشاف ، (ن) لیگی قیادت کو بڑا چیلنج بھی کردیا

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والے ناراض (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے اپنے پارٹی قائدین کو چیلنج کیا ہے کہ اگر ان میں جرات ہے تو پارٹی سے نکال کر دکھائیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے (ن) لیگ کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ملاقات کرنے والوں کو فنڈز دے دیئے ہیں۔جتنے فنڈز مانگے اتنے ہی مل گئے۔ ہمارے خلاف کارروائی کرنا اتنا آسان نہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ کوئی کارروائی کرسکیں۔

پارٹی قیادت میں جرات ہے تو انہیں نکال کر دکھائیں۔(ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نشاط ڈاہا نے کہا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں لیکن ابھی فوری طور پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، ابھی تو وزیراعلی کو فنڈز اور حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملے ہیں، ارکان اکیلے اکیلے وزیراعلیٰ سے مل رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے 20کے قریب ارکان پنجاب اسمبلی وزیر اعلٰیٰ سے الگ الگ ملاقات کرچکے ہیں لیکن وہ سامنے نہیں آرہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…