اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

اشرف غنی کی حلف برداری کے دوران دو دھماکے ، نو منتخب افغان صدر کا حاضرین سے کہنا تھا کہ کوئی بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہن رکھی ، تسلی رکھیں ، وزیراعظم عمران خان خود بھی ایسا لیڈر کہتے ہیں ان کا دعویٰ ہے مشکل وقت گزر چکا لیکن ۔۔آج پاکستان سٹاک ایکسچینج کا سیاہ ترین دن تھا‘ مارکیٹ ایک دن میں 1160 پوائنٹس نیچے آ گئی 184 ارب روپے کا نقصان ہوا‘ذمہ دار کون ؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پروگرام ، کل تک)افغانستان کے صدر اشرف غنی آج کابل میں صدارتی حلف (اٹھا) رہے تھے‘ آپ دیکھیے یہ سٹیج پر کھڑے ہیں اور حلف لے رہے ہیں‘اس (دوران) صدارتی محل کے سامنے دو خوف ناک دھماکے ہوئے‘ آپ دھماکوں کی آواز بھی (سن) سکتے ہیں‘ دھماکوں کے بعد تقریب میں ہڑبونگ مچ گئی‘ لوگ (اٹھ) کر جانے لگے ۔۔لیکن ہمیں اشرف غنی کے حوصلے اور اعصاب پر کنٹرول کی

داد دینی پڑے گی‘ یہ نہ صرف پورے اعتماد کے ساتھ سٹیج پر کھڑے رہے بلکہ یہ حاضرین سے مخاطب بھی ہوئے‘ان کا کہنا تھامیں نے کوئی بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہن رکھی‘ آپ لوگ بیٹھے رہیں اور مت گھبرائیں ، لیڈر شپ اس کو کہتے ہیں‘ اعصاب پر قابو‘ میدان میں کھڑا رہنا اور ساتھیوں کو حوصلہ دینا‘ وقت بہرحال بدل کر رہتا ہے‘ ہمیں بھی ایسے ہی لیڈر چاہئیں اور عمران خان خود کو ایسا لیڈر کہتے ہیں، وزیراعظم کا دعویٰ ہے مشکل وقت گزر چکا ہے‘ اب بہتری ہی بہتری آئے گی لیکن اپوزیشن نہیں مان رہی‘ اس کا کہنا ہے ملک تباہ ہو چکا ہے آج پاکستان سٹاک ایکسچینج کا سیاہ ترین دن تھا‘ مارکیٹ ایک دن میں 1160 پوائنٹس نیچے آ گئی‘ 184 ارب روپے کا نقصان ہوا‘حکومت کرونا وائرس کواس کا ذمہ دارقرار دیتی ہےلیکن اپوزیشن یہ بھی حکومت کے کھاتے میںڈال رہی ہے‘ کس کی بات مانی جائے‘ حکومت یا اپوزیشن کی اور کیا واقعی مشکل وقت گزر گیا ہے اور اگر گزر گیا ہے تو پھر آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے قلم چھوڑ کر مہنگائی کے خلاف سیکرٹریٹ میں مظاہرہ کیوںکیا؟‘

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…