اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’چھوٹے میاں صاحب! ادھر ادھر کی چھوڑئیے یہ بتائے واپس کب آرہے ہیں‘‘  آپ کے منتظر ہیں،میاں صاحب! مولانا کو آپ کی یاد شدت سے ستا رہی ہے آپ خود تشریف لائیے وگرنہ’’شاہی سواری‘‘ تیار ہے؟  دوٹوک پیغام جاری

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چھوٹے میاں صاحب! ادھر ادھر کی چھوڑئیے یہ بتائے واپس کب آرہے ہیں، بھاشن فرمانے کا شوق دل میں انگڑائیاں لے رہا ہے تو قومی اسمبلی میں تشریف لائیے، آپ کے منتظر ہیں،میاں صاحب! مولانا کو آپ کی یاد شدت سے ستا رہی ہے اور تمام اپوزیشن ایڑھیاں اٹھائے آپ کی راہ تک رہی ہے۔شہباز شریف کے بیان پر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ چھوٹے میاں صاحب! ادھر ادھر کی چھوڑئیے یہ بتائے واپس کب آرہے ہیں، درازوں میں بند رپوٹوں کی فکر بعد میں کیجئے پہلے زبان زد عام کہانیوں کا جواب تو دیجئے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے میاں صاحب! ہم نے جیسے آپ کے دفتر سے چوری میں ملوث کارندے ڈھونڈ نکالے ایسے آٹا چینی کی قلت پیدا کرنے والوں تک بھی پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اچھے سے یاد ہے کہ کیسے آپ نے کمیشن ٹھکانے لگانے کیلئے نثار احمد گل کو اپنے دفتر میں ڈائریکٹر پولیٹیکل افیئرز لگایا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے میاں صاحب! آپ کے دفتر میں پالیسی والے ڈائریکٹر صاحب علی احمد صاحب کا نام بھی عوام کہاں بھولے ہیں۔مراد سعیدنے کہ کہ میاں صاحب! گڈ نیچر ٹریڈنگ کمپنی، یونی ٹاس لمیٹڈ، نثار ٹریڈنگ کمپنی کے ذریعے آپ نے جمہوریت کو جو چار چاند لگائے پلیز واپس آکر قوم کو اسکے بارے میں بتائیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب قوم آپ نے وقار ٹریڈنگ کمپنی، مقصود اینڈ کمپنی اور مشتاق اینڈ کمپنی کے ذریعے جو عوام میں مفت چینی، آٹا، دالیں اور گھی وغیرہ مفت تقسیم کئے قوم کو اسکا بھی بتائیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے میاں صاحب! فرزند زرداری بھی آپ کی اور بڑے میاں کی یاد میں اداس اور دلگرفتہ ہیں۔انہوں نے کہ کہ میاں صاحب! مولانا کو آپ کی یاد شدت سے ستا رہی ہے اور تمام اپوزیشن ایڑھیاں اٹھائے آپ کی راہ تک رہی ہے۔انہوں نے کہ کہ بھاشن فرمانے کا شوق دل میں انگڑائیاں لے رہا ہے تو قومی اسمبلی میں تشریف لائیے، آپ کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب! چھپنے کیلئے لندن کی گلیاں بھی آج اتنی ہی غیر محفوظ ہوچکی ہیں جتنی لاہور کی، خود تشریف لائیے وگرنہ “شاہی سواری” کے ذریعے واپسی کا آپشن بھی دستیاب ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…