ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک قرضوں کے بوجھ میں دبایا جا رہا ہے،پاکستان ریاست مدینہ نہیں ریاست یثرب بنائی جا رہی ہے، جماعت اسلامی نے دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامونکے (آن لائن) پاکستان ریاست مدینہ نہیں ریاست یثرب بنائی جا رہی ہے، ملک قرضوں کے بوجھ میں دبایا جا رہا ہے،ملک سے جس نے بھی کھلواڑ کیا اس کا انجام عبرت ناک ہوا، پرویز مشرف کے انجام سے بھی عبرت حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ورکر کنونشن سے جائنٹ جنرل سیکرٹری پاکستان اظہر حسین اقبال، ضلعی امیر حافظ غلام مصطفی،تحصیل نائب امیر حافظ امجد فاروق، سٹی امیر مدثر حسین، جنرل سیکرٹری زون پرویز اقبال چوہان سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

اظہر حسین اقبال نے اپنے جا مع خطاب میں جما عت اسلامی کا آئندہ کا لائحہ عمل پر روشنی ڈالی بتایا کہ جماعت اسلامی میں تمام شعبہ جات کو یکجا کیا جا رہا ہے جو کہ امیر کے زیر نگرانی ہونگے، پرانے شعبہ جات کو نا صرف ایکٹو کیا جارہا ہے بلکہ متعدد نئے شعبہ جات بھی بنائے گئے ہیں۔ تحصیل کی سطع پر تین ہزار خاندانوں کو جماعت اسلامی کے نیٹ ورک کا حصہ بنایا جائے گا، اس وقت ضرورت نوجوانوں کو درست راستے کی ترغیب دینا اور شعبہ اطفال پر بھی کام کیا جارہا ہے جسکے مطابق بچوں کی پرورش کیلیے والدہ کی دین فطرت کے مطابق تربیت دی جائے گی۔ نوجوانوں نیکی اور برائی سے اگاہی دے کر اسے سمت کی درستگی میں مدد دہنا ہے۔ اب ہم ایک ایجنڈے ایک امیر ایک سلوگن اور ایک جماعت بنکر اگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ان کا انجام بہت برا ہوا ہے جسکی مثال صدر پرویز مشرف ہے۔حکومت نے ریاست مدینہ بنانے کا دعوی کیا ہے لیکن لوگ کہتے ہیں کہ حکومت ریاست مدینہ نہیں ریاست یثرب بنا رہی ہے۔ مہنگائی سے لوگ سسک سسک کر زندگی گذار رہے ہیں۔ ملک کو قرضوں کے بوجھ میں دبایا جا رہا ہے، یہ لوگ وہی چہیرے ہیں جو دوسری پارٹیوں کے دھکتارے ہوئے ہیں مختلف روپ میں آتے ہیں اور ملک کو لوٹ کر چلتے بنتے ہیں۔ ملک کا نظام آئی ایم ایف کے ذریعے چلایا جا رہا ہے،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو ملک کے حالات کو درست سمت پر ڈالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…