اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کررونا وائرس سیزن ختم ہونے قریب ہے ،یہ فروری کے آخر یا مارچ فلو سیزن ختم ہو جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ایپی لیپسی فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر کی بانی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں کورونا وائرس پہنچنے کی خبر پریشان کن ضرور ہے مگر محض پریشان ہونے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ حکومت اور عوام کو مل کر عملی اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہوں گے۔
امید یہ ہے کہ یہ وائرس بھی فلو وائرس کی طرح فروری کے آخر یا مارچ کے مہینے میں ختم ہوجائے گا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عوام الناس، مختلف امراض اور مرگی کے مریضوں اور دوسرے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا کہ شہری کورونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔جن لوگوں میں قوت مدافعت کا نظام ٹھیک طرح سے کام کررہا ہو تو ان میں سے 98 فیصد مریض بخار، نزلہ ، کھانسی کے بعد صحت مند ہوجاتے ہیں۔