جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

“مغل خاندان ترک تھا، بابر خود کو ترک کہلانے میں فخر محسوس کرتا تھا

datetime 17  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ تعالی اس قوم پر اپنا رحم فرمائے جس کے لیڈر اتنے بے خبر اور جاہل ہوں ۔ وزیراعظم عمران خان کا بیان درست قرار ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں حسن نثار نے برصغیر میں ترکوں کی حکومت کی تاریخ بیان کر دی ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھاکہ اللہ اس قوم کے حال پر رحم کرے جس کے لیڈر اتنے بے خبر اور جاہل ہیں ۔جاوید ہاشمی کو تو میں یونیورسٹی کے

دور سے جانتا ہوں لیکن میرا یہ خیال تھا کہ شیریں رحمان پڑھی لکھی خاتون ہیں ۔ سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا تھا کہ جنہیں مغل کہاجاتا ہے وہ دراصل ترک ہی ہیں ۔ بابر کےگھرانے میں ترک زبان بولی جاتی تھی جبکہ درباری فارسی تھے ۔ یہ جو کتاب ہے جسے ہم تزکِ بابری کہتے ہیں یا بابر نامہ یہ ترکی میں لکھا گیا تھا۔کتاب میں لکھا گیا کہ بابر کی حکومت عام طور پر خاندان مغلیہ کہلاتی ہے یہ درست نہیں کیونکہ بابر ترک تھا اور ترک ہونے کا فخر بھی کرتا تھا ۔ سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ مغل ان کے ہاں گالی طور پر لفظ استعمال ہوتا ہے ، ہم نے تو مغل اعظم طرز کی فلمیں دیکھ رکھی ہیں ۔ میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کو بالکل درست سمجھتا ہوں۔حسن نثار نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرنے والے لیڈران کو کہا کہ اگر کوئی عام انسان ایسی بات کرے تو سمجھ میں آتی ہے لیکن کوئی ملک کا لیڈر ایسی باتیں کرے تو یہ شرمناک ہے ، میرے نظر میں اس سے بڑی جہالت کوئی نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…