جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

منصوبوں کی تیز ترین تکمیل ، بحریہ ٹائون نے حکومت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،مختصر عرصے میں تعمیر کردہ M-9 انٹرچینج عوام کیلئے کھول دیا گیا

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (پ ر) بحریہ ٹائون کراچی کی جانب سے تعمیر کردہ M-9 انٹرچینج رہائشیوں اور عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ بحریہ ٹائون M9-انٹرچینج، پاکستان کی تاریخ میں بننے والا واحد انٹرچینج ہے جسکی مکمل تعمیر اور سرمایہ کاری ایک پرائیویٹ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر نے خودکی ہے۔

اس انٹرچینج کو تعمیر کرنے کا مقصد جہاں بحریہ ٹائون کراچی میں رہائشیوں کی آمد ورفت کو آسان بنانا ہے وہیں M9 موٹروے پر سفر کرنے والوں کو بھی کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انٹرچینج کے کھلنے پر رہائشیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی اور منصوبے کی تیزرفتار تکمیل کو بھی بہت سراہا گیا۔ 8کلومیٹر طویل اس انٹرچینج میں تین انڈرپاس، انٹرچینج سے گزرنے والاM9 کاحصہ ، متعدد سلپ روڈز ، ایکسس روڈز، سروس روڈز، کاز وے، ایک نئے پل کی تعمیر اور ایک پرانے پل کی توسیع شامل ہے۔ ساتھ ہی 35ایکڑ پر مشتمل انٹرچینج کے علاقے کوجدید باغبانی کے اصولوں کے مطابق درختوں، پودوں اور گھاس کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ساتھ ہی فرش اور واک ویز کا جال بھی بچھایا گیا ہے۔ جدید نکاسیِ آب کانظام بھی اس پراجیکٹ کا خاصہ ہے۔M9 پر سفر کرنے والوں کی آسانی کیلئے انٹرچینج سے گزرنے والی موٹروے کو مزید کشادہ کرکے چار لین کا کر دیا گیا ہے۔ آٹھ فٹ اونچا جنگلہ اور تین فٹ اونچی گارڈ ریل کی مدد سے موٹروے اور انٹرچینج کو محفوظ بنایا گیا ہے۔بحریہ ٹائونM9-انٹرچینج کا جدید انفرااسٹرکچر ، شیخ زیدروڈ دبئی کی وسعت اور خوبصورتی سے متاثر ہوکر بنائی جانے والی بحریہ ٹائون کراچی کی 18لین والی 400فٹ چوڑی، جناح ایونیو کے ڈیزائن اور معیار سے مطابقت رکھتا ہے ۔

پانچ سال قبل جہاں بحریہ ٹائون کی جانب سے تعمیرکردہ کلفٹن کراچی کے شاندار فلائی اوور اور انڈرپاسز بھی بحریہ ٹائون کی کراچی اور اسکی عوام کی بنیادی سہولیات کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی بہترین عکاس ہے وہیں گزشتہ سالوں میں بحریہ ٹائون کی کراچی صفائی مہم بھی کراچی کی رعنائیوں کی بحالی کی واضح مثال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…