لاہور (آن لائن) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بلدیہ عظمیٰ لاہور سمیت پنجاب کے پانچ اضلاع کے بلدیاتی اداروں میں 17 ارب روپے مالیت کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر دی ہے۔ یہ نشاندہی محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے پنجاب حکومت کو پیش کی گئی مالی سال 2018-19 کی آڈٹ رپورٹ میں کی گئی ہے۔ جس میں سب سے زیادہ
مالی بے ضابطگیاں بلدیہ عظمیٰ لاہور میں کی گئیں۔ جن کا مجموعی حجم دس ارب روپے بتایا گیا ہے۔ اسی طرح میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی میں دو ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں پر دوسرے نمبر، میٹرو پولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ تیسرے نمبر، تحصیل مری پانچویں نمبر اور میٹرو پولیٹن سرگودھا چوتھے نمبر پر رہی۔