منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

افسران تفصیلات نہیں جانتے تو پھر سپریم کورٹ کیا کرنے آئے ہیں؟ اکاؤنٹنٹ جنرل اور فنانس کے افسران کی جانب سے عدالتی سوالات کے جوابات نہ دینے پرعدالت برہم

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے جی آ ئی ڈی سی سیس کیس میں اکاؤنٹنٹ جنرل اور فنانس کے افسران کی جانب سے عدالتی سوالات کے جوابات نہ دینے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے انٹر سٹیٹ گیس سے منصوبوں کی مکمل تفصیلات تحریری طور پر طلب کرلیں۔ جمعرات کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر فنانس ڈویژن اور اکاؤنٹنٹ جنرل آ فس کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

اکاونٹنٹ جنرل اور فنانس کے افسران کی جانب سے عدالتی سوالات کے جوابات نہ دینے پر سپریم کورٹ برہم ہوگئی۔ جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ گیس پائپ لائن تعمیر کیلئے کتنا خرچہ درکار ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ اب تک منصوبے پر کتنا خرچہ ہوا۔ جوائنٹ سیکرٹری فنانس نے کہاکہ ابھی تک منصوبوں پر تھوڑا خرچہ ہی ہوا ہے۔جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ جے آ ئی ڈی سی سیس کا پیسہ ٹیکس کولیکشن میں کیسے شامل ہو گیا۔ جوا ئنٹ سیکرٹری فنانس نے کہاکہ جے آ ئی ڈی سی کی رقم غلطی سے ٹیکس کولیکشن میں گئی،تحقیقات جاری ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اگر افسران تفصیلات نہیں جانتے تو پھر افسران سپریم کورٹ کیا کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی استفسار پر روٹین کے جوابات دئے جا رہے ہیں۔ جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ انہی وجوہات کی بنا پر بجٹ خسارہ ہوتا ہے،دکاندار کو بھی معلوم ہوتا ہے کہ لیا لینا ہے کیا دینا ہے۔دوران سماعت  عدالت کی جانب سے سیس کی مزید رقم کی وصولی رولنے  کا عندیہ دیا گیا۔جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ اگر تمام درخواست گزار راضی ہوں تو سیس کی وصولی یہاں روک دیتے ہیں،جب منصوبے شروع ہوں تو حکومت مزید رقم لے سکے گی۔ انڈسٹری کے وکلا کی جانب سے مزید رقم کی وصولی منصوبوں کے شروع ہونے تک روکنے پر آمادگی کا اظہار کیاگیا۔حکومت کی جانب سے رقم وصولی روکنے پر اعتراض اٹھایاگیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ذیادہ تر انڈسٹری نے تو یہ رقم صارفین سے وصول کی ہے۔

وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ 9 سال میں حکومت نے جی آ ئی ڈی سی سیس رقم کے استعمال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔ وکیل نے کہاکہ پیسہ کہاں خرچ ہوا اسکا کوئی حساب نہیں،عدالتی حکم کے بعد اب پارلیمنٹ میں سیس رقم کی تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹاپی منصوبے پر میری معلومات کے مطابق بھارت ترکمانستان اور ایران نے عوام سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اگر منصوبہ دس سال شروع نہیں ہوتا تو کیا پیسہ یونہی پڑا رہے گا،

منصوبے کب شروع ہوں گے کسی کو معلوم نہیں۔ دوران سماعت انٹر سٹیٹ گیس کے سی ای او عدالت میں پیش ہوئے اور بتایاکہ پاک ایران گیس منصوبے پر پابندیوں کے باعث کام رکا ہوا ہے،پابندیاں ختم۔ہوتی ہی دو سال میں پاک ایران منصوبہ مکمل ہو جائے گا،ٹاپی منصوبہ 2023 تک مکمل ہو جائے گا،ٹاپی منصوبے پر مجموعی طور پر 10 بلین ڈالرز خرچ ہوں گے۔ دو ران سماعت عدالت نے انٹر سٹیٹ گیس سے منصوبوں کی مکمل تفصیلات تحریری طور پر طلب کرلیں۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت سترہ فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…