لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے کے غریب عوام کے بچوں پر کاغذ بم چلا دی ہے جس کے بعد لاہور کے معروف کتب مارکیٹ اردو بازار میں 1 کلو کاغذ کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا گیا ہے اور اس اضافے کے بعد مارکیٹ
میں کاغذ کی قیمت 111 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ کاغذ کی قیمت میں اضافہ سے کاپیوں اور کتابوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ سے غریب شہریوں کے بچوں کے لئے تعلیم کا حصول مزید مشکل ہوتا جائے گا۔