ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

سرجانی ٹاؤن میں بیروزگاری سے تنگ ایک شخص نے پھندا لگا کر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بیروزگاری سے تنگ ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی،ڈالمیا کے علاقے میں مسلح تالہ توڑ گروپ سرگرم ہوگیا، کھارادر اور شریف آباد سے 3 اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون خدا کی بستی میں 30 سالہ یوسف مسیح نے بیروزگاری سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیاگلی نمبر7میں مسلح ڈکیت گروہ نے ہول سیل کنفیکشنری کی دکان تالے کاٹ کر لوٹ لی،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجمؤ منظرعام پر آگئی ہے۔فوٹیج میں 2ملزمان کو اسلحہ اور کٹر سمیت دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ایک شخص کو یرغمال بھی بنایا ہوا تھا، ملزمان نے دکان کے5 تالے کاٹے اور 2 لاکھ روپے کی نقد رقم اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ عزیز بھٹی پولیس ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود واقعے سے لاعلم ہے۔کھارادر میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر چیزوں سمیت گرفتار کرلیا، شریف آباد سے پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کو اسلحہ،لوٹا گیا سامان اور نقد رقم سمیت گرفتار کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…