لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے نے آڈٹ رپورٹ تیار کر لی، آئندہ چند روز میں صدر پاکستان کو آڈیٹر جنرل پاکستان یہ رپورٹ پیش کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رپورٹ میں آڈیٹر جنرل نے ریلوے کے تیار کردہ حسابات کو مسترد کر دیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ریلوے انتظامیہ نے محکمے کا اصل خسارہ چھپانے کے لئے جان بوجھ کر اپنے
ذمے واجب الادا 1 ارب 71 کروڑ 43 لاکھ 40 ہزار روپے کی ادائیگیاں 30 جون 2019 کو ختم ہونے والے مالی سال تک روک لیں اور یہ رقم ریلوے کے کھاتے میں جمع دکھائی گئی تاکہ آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کم رکھ کر خسارے میں کمی کا حجم بڑھایا جا سکے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ریلوے خسارہ 30 ارب سے تجاوز کرگیا ہے۔