لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی ہدایات کے بعد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، لیہ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی گئی، جہاں سے غیر رجسٹر چینی کا سٹاک پکڑا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ریکارڈ کے بغیر سٹاک کی گئی چینی کی 9 ہزار اور دال کی 2 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اے سی لیہ نیاز احمد مغل نے یہ کارروائی کی اور یہ غیر قانونی سٹاک
پکڑ لیا۔ انتظامیہ نے تمام سٹاک قبضہ میں لے کر گودام کو سیل کر دیا ہے، چینی کی قلت کی خبروں کے پیش نظر حکومت چینی کو مارکیٹ میں دستیاب رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، دوسری جانب خان پور سپیشل برانچ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک نور محمد کریانہ سٹور باغو بہار روڈ پر غیر قانونی سٹاک کی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی آٹھ ہزار بوری چینی برآمد کر لی ہے، یہ گودام بھی تحصیلدار خانپور نے سیل کر دیا ہے۔
بریکنگ:
خان پور سپیشل برانچ کی بڑی کارروائی
ملک نور محمد کریانہ سٹور باغو بہار روڈ پر غیر قانونی اسٹاک کی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی 8 ہزار بوری چینی برآمد۔
تحصیلدار خانپور نے گودام سیل کر دیا pic.twitter.com/tH9EW4BliQ— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) February 10, 2020