جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

آٹھویں جماعت کے امتحان میں کھلے عام نقل پکڑی گئی امتحانی سنٹر کا عملہ معطل

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سی ای او (ایجوکشن) سرگودھاکے احکامات پر جماعت ہشتم کے امتحان میں نقل کروانے کے الزام کا نوٹس لیتے ہوئے امتحانی سنٹر کا عملہ معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ جبکہ ایک اور سکول چھاپہ میں غیر متعلقہ اساتذہ کو پکڑ کر معطل کر کے وضاحت طلب کر لی گئی۔ زرائع  کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سائیوال ڈپٹی ڈی ای او عبدا لرؤف نے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول نمبر 1فروکہ میں

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت جاری جماعت ہشتم کے امتحانات میں سائنس کے پرچہ کے دوران چھاپہ مارا تو امتحانی سنٹر پر تعینات نگران عملہ طلباء  کو نقل کرواتے پایاگیا۔ جس کی ڈپٹی ڈی ای او نے رپورٹ مرتب کر کے احکام کا آگاہ کر دیا۔جس پر سی ای او(ایجوکیشن) ریاض قدیر بھٹی نے نقل کیس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ محمد رمضان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حافظ محمد انور اور دیگر نگران عملہ امان اللہ،پرویز مہدی،امیر حمزہ،محمد طارق،خالق داد،محمد مبین احمد،محمد ریاض الحق،محمد محبوب اور مشکور حسین کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا اور متعلقہ افسران کو نقل کروانے والے معطل 12 نگران عملہ اساتذہ کی جگہ امتحانی سنٹر پر نیا عملہ تعینات کردیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی ڈی ای او سائیوال نے موضع حویلی مجوکہ کے گورنمنٹ  ہائی سکول میں چھاپہ مارا تو وہاں دو غیر متعلقہ اساتذہ موجود پائے گئے جن کی نہ تو وہاں ڈیوٹی تھی اور نہ ہی تعیناتی تھی۔سی ای او (ایجوکیشن) کے احکامات پر ان دونوں اساتذہ کو بھی معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…