اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 23 فیصد تک کمی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو آئی ہے، خام تیل کی قیمتیں 23 فیصد تک کم ہوگئی ہیں جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کو بھی چاہئے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔اگر اس طرح حساب لگایا جائے تو پاکستان میں پٹرول 27 روپے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔