منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کا 8 ہزار سکولوں اور 4 ہزار مساجد کو شمسی نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ،زبردست اعلان کردیا گیا

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت رواں سال Access to clean energyپروگرام کے تحت شمسی توانائی کے متعدد منصوبے شروع کررہی ہے جن کی تکمیل سے سستی بجلی کی پیداوارکے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ جیسی لعنت سے چھٹکارہ ملے گابلکہ توانائی کی بچت سے صوبے کومالی فائدہ بھی ہوگا۔توانائی منصوبوں کے لئے ٹھیکہ داراورکنسلٹنٹ کی تقرری کے عمل کومزیدشفاف بنانے کے حوالے سے قائم متعددکمیٹیوں کوضم کرکے تجاویزکوپیڈوبورڈآف ڈائریکٹرزکی حتمی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔

اس سلسلے میں پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکا42واں اجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈنثارمحمدخان منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری توانائی وبرقیات محمدزبیرخان،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اخترسعید ترک،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نصراللہ،چیف ایگزیکٹوپیڈوسیکرٹری بورڈانجینئرنعیم خان،صدرسرحدچیمبرآف کامرس مقصودانورپرویز،ڈاکٹرحسن ناصر،مصورشاہ،عبدالصدیق اورارباب خدادادکے علاوہ جنرل منیجرہائیڈل زاہد اخترصابری اورجنرل منیجرسولرتاج محمدنے شرکت کی۔ اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹرسولرخرم درانی نے صوبے میں جاری شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان نے بورڈ کوبتایا کہ Access to Clean Energyپروگرام کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے صوبے کے 25اضلاع میں 4347ملین کی لاگت سے 8ہزارسکولوں اور187بنیادی مراکزصحت BHUsکوشمسی توانائی کے نظام پر منتقل کرنے کامنصوبہ شروع کیا جارہا ہے،اسی طرح صوبے بھر میں 4ہزارمساجد کوبھی شمسی توانائی کے نظام پربھی منتقل کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے توانائی بچت کے تحت سولرائزیشن ان سول سیکرٹریٹ اورسولرائزیشن ان چیف منسٹرسیکرٹریٹ اینڈسی ایم ہاؤس کوشمسی نظام کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے منصوبے شروع کئے جوکہ تکمیل کے آخری مراحل سے گزررہے ہیں۔

ان منصوبوں کی تکمیل سے ایک طرف سرکاری دفاترکوبلاتعطل سستی بجلی میسرآئے گی بلکہ دوسری طرف ان منصوبوں سے پیداہونے والی اضافی بجلی کونیشنل گرڈ میں شامل کرکے پیسکوکوفروخت بھی کیا جائے گی جس سے صوبے کوفائدہ ہونے کے ساتھ ساتھ آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں بورڈ ممبران نے منصوبوں کے لئے کنسلٹنٹ اورٹھیکہ دارکی تقرری کے عمل کومزیدشفاف بنانے کے لئے ای بڈنگ وای ٹینڈرنگ کے نظام پرزوردیا اورکمیٹیوں کی تجاویز کو براہ راست بورڈ کی منظوری سے مشروط کرنے کی منظوری دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…