جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

عمران خان نے قوم کو جھوٹ کا ٹیکہ لگا رکھا ہے،حکومت نے چند مہینوں میں چلے جانا ہے، قمر زمان کائرہ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 9  فروری‬‮  2020 |

شکر گڑھ(این این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی غیر سیاسی تبدیلی کے خلاف ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے شکر گڑھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو جھوٹ کا ٹیکہ لگا رکھا ہے،پارلیمنٹ اور میڈیا کو غیر معتبرکیا گیا انہیں ہر طرف سے تعاون ملا تاہم یہ مکمل طور پر ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میں حکومت چلانے کی اہلیت ہی نہیں ہے تاہم پیپلز پارٹی کسی غیر سیاسی تبدیلی کے خلاف ہے لیکن اس حکومت نے چند مہینوں میں ہی چلے جانا ہے اور جمہوری راستے سے ہی حکومت جائے گی۔مہنگائی سے متعلق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے 2 سال میں کوئی اقدام مہنگائی کے خاتمے کے لیے نہیں اٹھایا، سیاسی رہنماؤں پر الزامات لگانے کے بعد کہا گیا کہ ثبوت عدالتوں میں دیں گے لیکن وہاں بھی ثبوت دینے میں ناکام رہے۔کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 دن سے کشمیری محصور ہیں لیکن حکومت نے تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور سعودی عرب سمیت مسئلہ کشمیر پر دنیا کا کوئی ملک ہمارے ساتھ نہیں ہے تاہم ہم کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ عمران خان حکومت میں بیٹھ کر حزب اختلاف کی تقریریں کرتے ہیں،ان کے اتحادی ٹوٹ رہے ہیں حکومت فرسٹریشن کا شکار ہے اور جب حکومت ڈوبنے لگتی ہے تو سہارے بھی کام نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 5 آئی جیز تبدیل ہوئے تاہم سندھ کے لیے دوہرا معیار ہے۔ اب یہ جعلی تبدیلی اپنی موت آپ مریگی اور اصل تبدیلی جمہوری طریقے اور اقدار سے آئے گی۔ یہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی اہم نہیں بلکہ عمران خان کی تبدیلی اہم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…