بدین (این این آئی) آٹے، چینی اور ضروری اشیا متعلق رپورٹ نہ دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے کئی افسران کی چینی اور ضروری اشیا کے نرخوں کی رپورٹ دینے میں ناکامی کے بعد ایک ہفتے میں کارروائی کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔
اس سلسلہ میں سروسز جنرل ڈیپارٹمنٹ چھ ڈویژنل کمشنرز کے علاوہ سندھ بھر کے ڈی سیز کو خط لکھ کر لکھاہے کہ سندھ میں آٹے چینی اور ضروری اشیا پر کنٹرول کرنے متعلق ضلع کے سب اسسٹنٹ کمشنروں کو پابند بنایا گیا تھا کہ وہ روزانہ بازاروں میں جاکرضروری اشیا کی چیکنگ کریں اور سندھ پرفارمنس منیجمنٹ کو رپورٹ کریں ایسی ہدایات کے باوجود سندھ کے کتنے ہی ضلعوں کے افسروں کی طرف سے رپورٹ نہ جمع کروانے پر چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر ہدایات جاری کی ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ نہ دینے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بھی سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستانی عوام کو ان کے گھروں تک سستے نرخ پر آٹا، گھی اور ضروری اشیاء فوراً مہیا کی جائیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔