اسلام آباد(آن لائن) گزشتہ 10سالوں کے دوران زرعی ترقیاتی بینک نے 2لاکھ تین ہزار 355کسانوں کو 11ارب 65کروڑ سے زائد کے قرضے معاف کیے ہیں۔ آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق 2009میں 7ہزار 28کسانوں کو 94کروڑ 37لاکھ سے زائد کے قرضے معاف کئے گئے ہیں۔
2010میں 3ہزار 558کسانوں کو 18کروڑ 60لاکھ روپے کے قرضے معاف کئے گئے تھے 2011میں 26ہزار 629کسانوں کا ایک ارب 13کروڑ سے زائد کے قرضے معاف کئے گئے تے۔ 2012میں 12ہزار 254کسانوں کو 79کروڑ 92لاکھ روپے کے قرضے معاف کئے گئے تھے۔ 2013میں 21ہزار 759کسانوں کو 92کروڑ 36لاکھ روپے کے قرضے معاف کئے گئے تھے۔2014میں 16ہزار 244کسانوں کو 65کروڑ 75لاکھ سے زائد کے قرضے معاف کئے گئے ہیں۔ 2015 میں 42ہزار 655کسانوں کو 2ارب 18کروڑ 81لاکھ روپے کے قرضے معاف کئے گئے تھے۔ 2016میں 29ہزار 904کسانوں کو ایک ارب 83کروڑ 38لاکھ روپے کے قرضے معاف کئے گئے ہیں۔ 2017میں 23ہزار 63کسانوں کو ایک ارب 53کروڑ 61لاکھ روپے کے قرضے معاف کئے گئے ہیں۔ 2018میں 20ہزار 261کسانوں کو ایک ارب 45کروڑ 42لاکھ روپے سے زائدکے قرضے معاف کئے گئے ہیں۔