اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت مشیر خزانہ کریں گے۔گورنر سٹیٹ بنک، چیئرپرسن ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ وفد کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے ٹیکس عائد کرنے یا ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا، نیپرا اور سٹیٹ بنک کو مزید خودمختاری دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق
مختلف شعبوں کو حآصل ٹیکس چھوٹ ختم کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق سبسڈی کو کم اور اس میں مزید مخصوص بنانے پر غور ہوگا، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تجاویز کا جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی بحالی یا نجکاری کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا،مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 45کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائیگی۔