جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمد ہوئی تلاشی لیں ، وزیر اعظم کو چیلنج کردیا گیا

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیاراعظم عمران کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمد ہوئی تلاشی لیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 24 گھنٹے گزر گئے تاہم اب تک جہانگیرترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی نہیں لی۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نااہل ترین ، نالائق ترین اور کرپٹ ترین ٹولے کی وجہ سے ڈولہ ماہ میں ملک مہنگا اور غریب ترین ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی اور آپ کے دوستوں کی چوری نے جہانگیر ترین کو امیر ترین اور ملک کو مہنگا اور غریب ترین کر دیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سولہ ماہ کا حساب دیا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کو کتنا نفع پہنچا اور ملک کا کتنا نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آٹا اور چینی کا بحران ختم اور قیمت کم کرنے کے لئے آپ ، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو تلاشی دینا پڑے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اب آپ استعفیٰ دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں،عمران صاحب عوام کو ریلیف دینے کے لئے آپ کو اپنی ذات اور تکبر سے بالاتر ہو کر عوام کا سوچنا اور گھر جانا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو ریلیف اب آپ کے گھر جانے سے ہی مل سکتا ہے،عمران صاحب چینی اور آٹا چور مافیا کو ساتھ بٹھا کر آپ صرف عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ڈرامے، تماشے اور جھوٹ سے تبدیلی نہیں صرف تباہی آسکتی جو آپ لے آئے ہیں ،عمران صاحب اگر چینی اور آٹے کی چوری نہیں کی تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی کا حکم کیوں نہیں دیتے ؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب غریب عوام کے منہ سے نوالا چھین کر دوستوں کو ریلیف دے کر 2018 کے الیکشن اور بنی گالہ کا خرچہ پورا کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک چلانا ، جھوٹوں ، نااہلوں ، نالائقوں اور چوروں کے بس کی بات نہیں ،عمران صاحب سولہ ماہ میں ثابت ہو گیا کہ آپ کے پاس ملک چلانے کی قابلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…