آٹا، چینی اے ٹی ایم کھا گئی،کوئی تبدیلی نہیں آئیگی  چوروں کی حکومت ہے: شاہد خاقان برس پڑے

4  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، آٹا، چینی اور پیسہ اے ٹی ایم کھا گئی ہے، ہر روز پاکستان کی عوام سے 2 ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں، عمران خان اور عثمان بزدار نے کوئی ایکشن نہیں لیا، یہ چوروں کی حکومت ہے۔شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں پیشی کیلئے احتساب عدالت لایا گیا تو

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھبرائیں نہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آج سے نہیں، جب سے آئی ہے تب سے ناکام ہے، ہر روز پاکستان کی عوام سے دو ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان اور عثمان بزدار بتائیں کہ عوام کو کون لوٹ رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ چوروں کی حکومت ہے جو عوام کو لوٹ رہی ہے، عوام کا پیسہ اے ٹی ایم کھا گئی، مہنگائی پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ یہ حکومت تو ختم ہو چکی ، ایک جنازہ رکھا ہے جب مرضی پڑھ لیں۔ حکومت میں جو مرضی تبدیلی لے آئیں اب بہتری نہیں آئے گی، عوام نے تبدیلی کیاثرات خود دیکھ لئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں ایک عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ حکومت ختم ہوچکی ہے، یہ ایک جنازہ رکھا ہوا ہے جب مرضی پڑھ لیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…