جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کا جانا ٹھہر گیا،اتنی کم اکثریت سے کوئی حکومت چل نہیں سکتی، حکومت چند ووٹوں پر کھڑی ہے، رانا ثناء اللہ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 27  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اتنی کم اکثریت سے کوئی حکومت چل نہیں سکتی،پنجاب اور وفاق میں چند ووٹوں سے حکومت کھڑی ہے،ڈیڑھ سال کے عرصے میں حکومت ہر محاذ پر مکمل ناکام رہی ہے،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ان حالات کے بعد بہتری نہیں ہو پائے گی،موجودہ سیاسی صورتحال میں ہر کسی کے ایک دوسرے سے رابطے جاری ہیں،سیاست میں رابطے تو رہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے پارٹی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا ہ، پنجاب میں علیحدہ پارلیمانی گروپ یا وزرا کی بغاوت کرپشن اور بری گورننس کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے،لوگوں میں بے چینی بھی بری گورننس کی وجہ سے ہے۔پنجاب میں حکومت عثمان بزدار نہیں چلا رہے بلکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بنی گالہ سے چلایا جا رہا ہے،پنجاب کے تمام وزرائے اعلیٰ سب رو رہے ہیں،پنجاب میں حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے،ان حکمرانوں کو مینڈیٹ دلوایا گیا جو ووٹ کی عزت نہیں ہے،قبل از وقت صاف و شفاف انتخابات ہی واحد حل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان ہاؤس تبدیلی کے بعد آنے والا بھی موجودہ نظام میں چل نہیں سکے گا،اراکین اسمبلی کا ہمیشہ آپس میں رابطہ رہتا ہے۔نواز شریف صحت مند ہوتے ہی فورا واپس آ جائیں گے۔شہباز شریف اپنے علاج کے علاوہ اس حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں،شہباز شریف کی کوشش ہے کہ حکومت کا علاج جلد مکمل ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار سے رابطوں کا مجھے کوئی علم نہیں ہے۔پی ایس ایل کا پاکستان میں آنے کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے،ہمارے دور میں پی ایس ایل کو زیادہ خطرات تھے۔پنجاب میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے انسداد دہشت گردی ونگ کو جاتا ہے۔بنگلہ دیش اور پی ایس ایل کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے۔پی ایس ایل کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں، یہ ایک قومی ایونٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارش کے بعد شہباز شریف خود باہر نکلتے تھے جنہوں نے 10 سال عوام کی دیانتداری سے خدمت کی ہے،اس معاملے پر عوام کو شہباز شریف کی کارکردگی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…