جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

سینیٹ نے ”مدریت پدریت رخصت بل 2018ء“کی منظوری دیدی

datetime 27  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ نے مدریت پدریت رخصت بل 2018ء اور اسلام آباد لازمی ٹیکہ جات و ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل 2019ء کی منظوری دیدی۔پیر کو اجلاس میں سینیٹر قرۃ العین مری نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں بل زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ اس بل میں بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ دی جانے والی رخصت کی مدت کے حوالے سے غیر منطقی رخصت کا تعین کیا گیا ہے،

یہ نہیں ہو سکتا کہ پہلے بچے کی پیدائش پر رخصت کا دورانیہ مختلف ہو اور اس کے بعد پیدا ہونے والے بچوں کی پیدائش پر رخصت کا دورانیہ کوئی اور رکھا جائے اس چیز کو یکساں بنانے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ والد کیلئے بچے کی پیدائش پر ایک ماہ کی رخصت تجویز کی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کو سالانہ 48 چھٹیوں کی ویسے ہی اجازت ہے۔ ایک ماہ کا دورانیہ کم ہونا چاہئے اور کم مدت کا تعین کیا جائے۔ یہ معاملہ ترمیم کر کے دوبارہ ایوان میں لایا جا سکتا ہے۔ اس معاملہ کا تعلق صرف وزارت خزانہ سے نہیں بلکہ وزارت صحت سے بھی ہے اور صحت سے متعلق قائمہ کمیٹی کی اس میں رائے شامل نہیں کی گئی۔ بعد ازاں چیئرمین نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔اجلاس میں اسلام آباد لازمی ٹیکہ جات و ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل 2019ء کی منظوری دیدی گئی۔سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے تحریک پیش کی کہ اسلام آباد لازمی ٹیکہ جات و ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل 2019ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے، ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد چیئرمین نے بل شق وار منظوری کے لئے پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔اجلاس میں سینیٹ میں دریائے سندھ پر سندھ بیراج پر تعمیر کے معاملہ کو زیر بحث لانے کا معاملہ موخر کر دیا گیا اس سلسلے میں سینیٹر سسی پلیجو کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل تھے تاہم محرک کی درخواست پر اسے موخر کر دیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن میں پی ایچ ڈی طلباء کے لئے قواعد سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر راحیلہ مگسی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس میں سینیٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی رپورٹ پیش کر دی گئی قائمہ کمیٹی کی چیئر پرسن سینیٹر راحیلہ مگسی نے

رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس میں سینیٹ میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے امتیازی نظام سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی رپورٹ پیش کر دی گئی،قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر راحیلہ مگسی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلا س میں سینیٹ میں قومی ورثہ کو محفوظ رکھنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی رپورٹ پیش کر دی گئی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر راحیلہ مگسی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…