جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کو درپیش خطرات، اتحادیوں کی ناراضگیاں   پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کب ختم ہو جائے گی اپنے ہی وزیر  نےخاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا  ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ملکی مسائل 2020 تک حل کر دیں گے لیکن میں پنڈی کے عوام کو مسائل کے حل کے لیے 2021 تک کا وقت دیتا ہوں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے

صرف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں چوروں اورڈاکوؤں نے ملک کو لوٹا جس کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا جو ہماری مجبوری تھی۔ایک بار پھر مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  عمران خان کی حکومت میں مہنگائی ختم کریں گے اور عمران خان کہتے ہیں کہ ملکی مسائل 2020 تک حل ہو جائیں گے لیکن پنڈی کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ پریشان نہ ہوں مسائل 2021 تک حل ہوں جائیں گے۔ایک سوال پر اْن کا کہنا تھا کہ بڑے نام سمجھتے ہیں کہ وزارت اعلیٰ پر اْن کا حق ہے جب کہ جو کرپٹ ہو گا عمران خان کی کیبنٹ میں نہیں ہو گا۔حکومت کی اتحادی جماعتوں کے تحفظات سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی باتیں جائز ہیں جب کہ چوہدری برادران بھائیوں کی طرح ہیں اور دونوں ہی جماعتیں عمران خان کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔بعدازاں ملک میں آٹا بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے کابینہ میں ڈٹ کر مخالفت کی کہ آٹا درآمد نہ کریں، کابینہ میں تجویز بھی دوں گا کہ منتخب لوگوں کی پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے۔وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…