اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ایم ڈی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ ایک پوائنٹ کرپشن انڈیکس اسکور کم ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کرپشن بڑھ گئی ہے ۔جبکہ پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مفروضوں پر مبنی ہے ۔ اس رپورٹ کو
فرضی طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ اس میں شامل فیکٹس اینڈ فگر حقائق پر نہیں ہیں اس رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ یہ بالکل نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان میں رشوت کا بازار گرم ہے ۔دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی پاکستان چیٹپر کے سربراہ کو نواز شریف نے سفیر تعینا ت کیا تھا اور اسی لیے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے لیگی دور حکومت کو پذیرائی سے نواز ا ۔